چشمہ شوگر ملز، منافع میں تین ماہ کے دوران 251.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا

      چشمہ شوگر ملز، منافع میں تین ماہ کے دوران 251.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا

  



کراچی(این این آئی) اکتوبر تا دسمبر 2019ء کے دوران چشمہ شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 251.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 241.8 ملین روپے تک بڑھ گیا۔، سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران چشمہ شوگر ملز کو 68.9 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح اکتوبر تا دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر تا دسمبر 2019ء کے دوران چشمہ شوگر ملز کے بعد از ٹیکس نفع میں 172.9 ملین روپے یعنی 251 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی