کاشتکاروں کو سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

  کاشتکاروں کو سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

  



فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار و زمیندار اچھی و صحتمند فصل سمیت بہتر پیداوار کے حصول کیلئے سورج مکھی کو قطاروں میں کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ تک رکھاجائے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ زمیندار و کاشتکار سورج مکھی کے پودوں کا درمیانی فاصلہ علاقے کی مناسبت سے رکھنے کی جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ انہوں نے بتایاکہ آبپاش علاقوں میں پودوں کا درمیانی فاصلہ 9انچ اور بارانی علاقوں میں 12 انچ تک رکھنے کے مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو تر وتر حالت میں کاشت کرنا چاہیے نیز ڈرل سے فصل کی کاشت کی صورت میں پہلا پانی لگانے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کرنی چاہیے تاکہ جڑ ی بوٹیوں کی تلفی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں اور اگر انہیں کسی رہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی