سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فیملی بسنت، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا

  سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فیملی بسنت، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا

  



جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر جدہ کے ساحل سمندر پرخصوصی کمیونٹی تقریب کے دوران آسمان سینکڑوں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوں کے گروپ’کائٹس کے ایس اے‘ نے کیا تھا۔200 سے زیادہ ڈیزائن اور شکلوں کی پتنگیں آسمان پر تھیں یونٹ کے آرگنائزرعمادنے بتایا ’ہم کئی برس سے اس پروگرام کی شروعات پر غور کر رہے تھے‘۔ ’ہم فیملیز اور دوسرے لوگوں کو پتنگوں کے سا تھ اپنا وقت گزارنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک ٹیم بنانا چاہتے تھے‘۔نوجوان، بوڑھے اور خواتین سب پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی