ترکی کا لیبیا میں لڑنے کے لیے 4700 شامیوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

ترکی کا لیبیا میں لڑنے کے لیے 4700 شامیوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

  



دمشق (این این آئی)شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے لیبیا میں لڑائی میں شرکت کے لیے بھیجے جانے والے شامی اجرتی جنگجوؤں کی تعداد 2900 کے قریب ہو چکی ہے۔ ان کے علاوہ 1800 سے زیادہ دیگر اجرتی جنگجو تربیت حاصل کرنے کے لیے ترکی کے عسکری کیمپوں میں پہنچے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق المرصد نے بتایاکہ طرابلس میں عسکری کارروائیوں میں مارے جانے والے شامی اجرتی جنگجوؤں کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔مذکورہ جنگجو طرابلس کے جنوب میں صلاح الدین اور طرابلس ہوائی اڈے کے نزدیک الرملہ کے علاقوں کے علاوہ الہضبہ پروجیکٹ کے مقام پر جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

مزید : علاقائی