دسمبر2019 ء بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں اضافہ

  دسمبر2019 ء بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں اضافہ

  



کراچی(این این آئی) دسمبر 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 66.83 فیصد نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی درآمدات کا حجم 102.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 61.4 ملین ڈالر رہا تھا اس طرح نومبر 2019ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 41 ملین ڈالر یعنی 66.83 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی