سندھ سرکارنے صوبے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،حلیم عادل

سندھ سرکارنے صوبے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،حلیم عادل

  



کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، سندھ سرکار کو سوائے تنقید کے کچھ نہیں آتا،وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئی ہاؤسنگ سکیم، احساس پروگرام سمیت کئی پروگرامز کا آغاز کردیا ہے۔ اتوار کو انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سندھ سرکار نے پورے صوبے کو تباہی کو دہانے پرلاکھڑا کیا۔ مراد علی شاہ اگر ایس ایس پی فرخ بشیر کو آئی جی لگوانا چاہتے ہیں تو لگوا کر اپنی یہ خواہش بھی پوری کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئی ہاوسنگ اسکیم، احساس پروگرام سمیت کئی پروگرامز کا آغاز کردیا ہے۔

حلیم شیخ

مزید : علاقائی