عراق کاامریکہ میں زیر ٹرائل عسکریت پسند کی حوالگی کا مطالبہ
واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے ان الزامات پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے کہ وہ عراق میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کا رہنما تھا۔ جنوب مغربی ریاست ایریزونا کی ریاستی شہر فونکس کے شہری علی یوسف احمد النوری کو وفاقی جج کے سامنے پیش کیا گیا اور جون اور اکتوبر 2006ء میں فلوجا میں دو پولیس اہلکاروں کے دانستہ قتل الزامات میں عراق میں مطلوب ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت عراق نے ایک عراقی جج کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کے بعد امریکہ سے احمد کی حوالگی کی درخواست کی ہے احمد جسے جمعرات کو حراست میں لیا گیا تھا۔ محکمہ انصاف نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں کہ یہ شخص کتنے عرصے سے امریکہ میں رہائش پذیر تھا۔حوالگی پر آخری فیصلہ امریکی سیکرٹری خارجہ کریں گے۔
حوالگی کا مطالبہ