جہلم میں پوٹھوہار میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے، چوہدری فوا

  جہلم میں پوٹھوہار میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے، چوہدری فوا

  



د

جہلم(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے شعبے میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرکے مسیحا ہونے کا ثبوت دیں یہی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روزیہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ ڈاکٹرز کے لیے مسیحا ہونا کافی نہیں بلکہ اسے اس کو ثابت کرنا ہے اور وہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب وہ اپنے شعبے میں اچھے طریقے اور نیک نیتی سے کام کرکے اس کو نبھائیں کیونکہ کسی مریض کا علاج کرنا ایک عبادت ہے جسے آپ نے پورا کرکے لوگوں کی دعائیں لینی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہلم میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں ہم پوٹھوہار میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ اس کو منظور کروا کر شروع کروائینگے۔

فواد حسین

مزید : علاقائی