صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو?ں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار کے علا قہ میں اشتیاق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر4 لاکھ 55 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،غازی آباد کے علا قہ میں عامر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 60 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،راوی روڈ کے علا قے میں فیاض کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ 30 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،جوہر ٹاون کے علا قہ میں سرفراز کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 15 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون، ہنجر وال کے علا قہ میں رمیز کے گھر میں اس کی فیملی سے 1لاک 9 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات ودیگر ساما ن،وحدت کالونی کے علا قہ سے جاوید کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1 لاکھ 90 ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر ساما ن۔کاہنہ کے علا قہ میں تنویر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 33ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن لوٹ لیا۔ جبکہ نامعلوم چور اچھرہ،ھنجروال سے گاڑیاں اور گڑھی شاہو،نشتر کالونی اور گلبرگ موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی