موٹر سائیکل سوار بھائیوں کا والد سے مل کر ٹریفک وارڈن پر تشدد

  موٹر سائیکل سوار بھائیوں کا والد سے مل کر ٹریفک وارڈن پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک وارڈن کو زدوکوب کرنے پر باپ کو اپنے دو بیٹوں سمیت حوالات میں بند کر دیا گیا، تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کیمطابق پٹرولنگ آفیسر حبیب نے کیمپس پل پر ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سواروں کو روکا، موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزمان ولی اور مصطفی نے فون کرکے اپنے باپ اور دو نامعلوم افراد کو بھی بلا لیا اور سب نے مل کر وارڈن کو مارنا شروع کر دیا۔یونیفارم کے شولڈر اور بٹن ٹوٹ گئے، ڈولفن اور پیرو فورس کی مدد سے ملزمان کو تھانے منتقل کیا کر دیا گیا، واقعہ پر سی ٹی او لاہور نے نوٹس لے لیا، تینوں باب بیٹوں کو حوالات میں بند کر دیا گیاہے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وردی پر ہاتھ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے عناصر قطعی معافی کے لائق نہیں۔

مزید :

علاقائی -