اقبال ٹاؤن، خلع کیلئے دعویٰ کرنے والی خاتون کے شوہر نے خود کو آگ لگا لی،جسم 80 جھلس گیا،ہسپتال میں حالت نازک

  اقبال ٹاؤن، خلع کیلئے دعویٰ کرنے والی خاتون کے شوہر نے خود کو آگ لگا لی،جسم ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں ناراض بیوی کے خاوند نے خود کو آگ لگا لی جس سے وہ جھلس گیااسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے رہائشی بابرنانے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کی بار بار کوشش کی جو تین ماہ قبل ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی۔آمنہ کیساتھ جانے سے انکار پر بابر دلبرداشتہ ہو گیااور خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا لی۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیمطابق آگ کے باعث بابرکا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے جبکہ اسکی بیوی آمنہ نے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔بابراور آمنہ کی13سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ بابرپانچ بچوں کا باپ اور شٹرنگ کاکام کرتا ہے۔

مزید : علاقائی