لاہور قلندرز کا کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

لاہور قلندرز کا کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ اونرعاطف رانا نے کہا کہ ہم پورے سال ٹرائلز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، حارث رؤف کا پاکستان ٹیم میں ا?نا ہماری کامیابی ہے، ہمیں کراچی سے بھی اچھے پلیئرز ملیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس گذشتہ چارسیزن کا تجربہ موجود اورپی ایس ایل سیزن 5 میں جیت کا یقین ہے۔، ہماری فتح کا کیک تیار بس اس پرا?ئسنگ ہونا باقی ہے،۔

انھوں نے کہا کہ سہیل اختر ہمارے باصلاحیت کپتان ہیں،گذشتہ سیزن میں اہم کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز کو کافی نقصان ہوا۔عاطف رانا نے کہا کہ فرنچائزکے زیادہ میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہمارا نہیں پی سی بی کا ہے، اس موقع پر خلیل احمد نینی تال والا نے لاہور قلندرزکوکراچی میں اکیڈمی کے قیام کے لیے اپنا گراؤنڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی