آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ٹائٹل نووک نے جیت لیا
ملبورن(سپورٹس ڈیسک) سربین ٹینس سٹار نووک جانکوچ نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا فائنل میں انہوں نے آسٹریا کے ڈومینک کو شکست سے دوچار کیا اور آٹھویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے پوائنٹس ٹیبل پر اتار چڑھاؤ کا شکا ر رہے بالآخر نووک نے تجربہ کاری کا فائدہ اٹھائے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو آخری سیٹس میں شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کیا انہوں نے یہ مقابلہ 6- 4 -6-6 2-6 6-4- سے اپنے نام کیا اس موقع پر کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نووک نے کہا کہ کامیابی محنت کا نتیجہ ہے اور بہت خوشی ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے عمدہ کھیل پیش کرتا رہوں گا یہ ٹائٹل میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔