مہران کلب یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مہران کلب یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  



اسلام آباد (اے پی پی) الفیصل کلب کے زیراہتمام جاری یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 0-2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اس موقع پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل شوکت علی مہمان خصوصی تھے، مہران کلب کے صدر محمد زمان، جناح کلب کے صدر طارق محمود چوہدری، الفیصل کلب کے صدر محمدشدیر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلیگئے پہلے کوارٹر فائنل میں وقفے تک مہران کلب کو ماڈل ٹاؤن کلب کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 گو ل سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں مہران کلب کے عبداللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں اشفاق نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر ہیں اور فائنل میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔

جس کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں انعامات تقسیم کریں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی