میزبان آج، بنگلہ دیشی ٹیم پرسوں راولپنڈی پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرینگے: اظہر علی

      میزبان آج، بنگلہ دیشی ٹیم پرسوں راولپنڈی پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز میں کلین ...

  



لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا جذبہ لیکرمیدان میں اترے گی ٹی ٹونٹی سیریز کی طرح ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی کے لئے پر امید ہیں ان خیالات کا اظہار قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کریں گے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اسی بناء پر یہ سیریز بھی اپنے نام کریں گے اظہر علی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ایک بہت بڑی خوشی ہے اور پنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لئے پرجوش ہیں بنگلہ دیش کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے انکی ٹیسٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اب کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بہتری کی جانب گامزن ہے اور تمام کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کی جیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے امید ہے کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔یادرہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7فروری سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج بروزپیر کو راولپنڈی  پہنچے گی جہاں قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز کل بروزمنگل کو کرے گا۔ جبکہبنگلہ دیش کی ٹیم پرسوں بروز بدھ کو راولپنڈی پہنچے گی جہاں 6فروری کو دونوں ٹیمیں  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرینگی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان اسی دن ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کرینگی۔ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اسکواڈ میں اظہر علی(کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 5اپریل سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل رہی جہاں 3 میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میچز جیتا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی