انڈر19 ورلڈ کپ پاکستان بھارت کو عبرتناک شکست دیگی،شائقین

انڈر19 ورلڈ کپ پاکستان بھارت کو عبرتناک شکست دیگی،شائقین

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم بھارت کو سیمی فائنل می شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور امید ہے کہ جس طرح سے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی روائتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کر ے گی ان خیالات کاا ظہار شائقین کرکٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اشفاق، حسن،زبیر،اسد،نبیل،شکیل،بابر اور ساجد نے کہا کہ ہمیں میچ کا شدت سے انتظار ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ ہم بھارت کو شکست سے دوچار کریں اور یہ ایونٹ اپنے نام کریں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت مکمل فارم میں ہیں اور امید ہے کہ یک جان ہوکرکھیل پیش کریں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان،اسحاق،دلبر،ماجد،حامد،عادل اور نعیم نے کہاکہ ہم اس اہم میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرے گی یہ میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور بھارت کیخلاف تو ہمیشہ سے ہی میچ بہت اہم ہوتا ہے پاکستان کی ٹیم نہ صرف یہ میچ اپنے نام کرے گا بلکہ فائنل بھی پاکستان کی ٹیم اپنے نام کرے گی ٹیم کی جیت کے لئے ہم دعا گو ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی