تین ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا

  تین ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا

  



کینبر (اے پی پی) تین ملکی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، سمتری مندھانہ 35 اور کپتان ہرمنپریت کوہر 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، الیز پیری نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 13 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، الیز پیری کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی