سوات کی کم عمر عائشہ نے فجیرہ تائیکوانڈ و مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

  سوات کی کم عمر عائشہ نے فجیرہ تائیکوانڈ و مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

  



دبئی(آئی این پی)سوات کی عائشہ ایاز نے فجیرہ تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔سوات سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز نے دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا، آٹھویں فجیرہ ورلڈ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں سوات کی 9سالہ عائشہ ایاز نے تینوں مقابلے جیت لئے اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔عائشہ ایاز نے پہلے مقابلے میں دبئی، دوسرے میں کرغزستان اور فائنل میں انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا، عائشہ ایاز نے 34کے جی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں مجمووی طور پر دنیا بھر سے 50ملکوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عائشہ ایاز نے دبئی میں بین الاقوامی تائکوانڈو کے مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی