خواتین سپورٹس فیسٹیول کے انتظامات پرا جلاس آج ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) خواتین سپورٹس فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس (آج) پیر کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوگا۔ جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول 25 فروری سے 8 مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔جس میں خواتین کے مختلف کھیلوں کے نمائشی مقابلے منعقد ہونگے جن میں سوءئمنگ، بیس بال، نیٹ بال، سکواش، سوکر فٹ سال، جوڈو، والی بال، ٹیبل ٹینس، ٹائیکوانڈو، سافٹ بال، ہاکی، ٹین پن با?لنگ اور فٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔
، تفصیلات کے مطابق سوئمنگ کے مقابلے سوئمنگ پول میں، فٹ بال جناح سٹیڈیم میں،بیس بال اور سافٹ بال کے مقابلے بیس بال گرا?نڈ میں،سکواش کے مقابلے مصحف سکواش کمپلیکس، سوکر فٹ سال روڈھم ہال،تائیکوانڈو کے مقابلے عامر خان باکسنگ ہال، ہاکی کے مقابلے نصیر بندہ سٹیڈیم میں جبکہ ٹین پن با?لنگ کے مقابلے لیزر سٹی کلب،جناح پارک را?لپنڈی میں منعقد ہونگے،اور اسی طرح نیٹ بال،جوڈو،والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے،