کرکٹ میچ، راولپنڈی پولیس کے 5000پولیس افسر و اہلکارڈیوٹی دینگے

کرکٹ میچ، راولپنڈی پولیس کے 5000پولیس افسر و اہلکارڈیوٹی دینگے

  



اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچ کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ایلیٹ،ڈولفن،محافظ سکواڈ سمیت پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو میچ کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاجائے گا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے مطابقپاکستان بنگلہ دیش میچ کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائیگا اور اس ضمن میں راولپنڈی پولیس مکمل پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے اور تمام ذمہ دار افسران اور جوانوں کی خصوصی بریفنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔احسن یونس کے مطابق غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی اعلی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پا س ہو گی، دوران میچ سٹیڈیم کے اطراف اور اندر سیکورٹی فرائض راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کے سخت ترین احکامات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں بین الاقوامی میچز کے کامیاب انعقاد سے عالمی سطح پر ملکی وقار بلند ہوا ہے اورشاندار سیکورٹی انتظامات کی بدولت اعتماد کی بحالی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعزاز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی