فن میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے، اداکارہ علینہ زیدی

  فن میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے، اداکارہ علینہ زیدی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل علینہ زیدی نے کہا ہے کہ کم عرصہ میں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنا لی ہے کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور فن ایسا شعبہ ہے جس میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی فلمیں بزنس کررہی ہیں یہ خوش آئند ہے امید ہے ملکی فلمی صنعت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گی پاکستان میں اس وقت ڈرامہ انڈسٹری بہت ترقی کررہی ہے اور یہ بہت خوش آئند بات ہے امید ہے کہ جس طرح سے ڈرامہ انڈسٹری ترقی کررہی ہے اسی طرح سے جلد ہی فلمی صنعت بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

مزید : کلچر