معمر رانا ڈائریکٹر اسلم عزیز کی فلم ”اگر مگر“ میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ اور معمر رانا کو نئی اردو فلم ”اگر مگر“ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار اسلم عزیز خاں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی لاہور میں کی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ زیر غور ہے، فلم کے مصنف واجد زبیری ہیں جبکہ فلم کو 3 ماہ میں مکمل کر کے نمائش کیلئے ملک بھر میں پیش کیا جا سکے گا معررانا اس فلم میں بہت اہم نوعیت کے کردار میں نظر آئیں گے اور ان کو اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں جبکہ جاوید شیخ کا کردار بھی اس فلم میں بہت معیاری ہے اور شائقین کو پسند آئے گا۔