گلوکارعارف بٹ اور شیر میانداد خاں کا نیا گانا چھا گیا

  گلوکارعارف بٹ اور شیر میانداد خاں کا نیا گانا چھا گیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عارف بٹ کا نیا گانا چھا گیاہے جس میں ان کے ہمراہ شیرمیانداد خاں بھی ہیں۔دونوں فنکاروں کے فیوژن سے ایک بہترین گانا”قوالی سینسیشن“ بنایا گیا جس میں عارف بٹ نے اپنا مشہور گیت”چھلا دے جا نشانی“ اور شیر میانداد نے’آنکھ اٹھی محبت“ گایا ہے۔دونوں فنکاروں نے ’صوفی سٹوڈیو‘ کے عنوان سے پراجیکٹ شروع کیا تھا۔

جس کے تحت یہ پہلا گیت ریلیز کیا گیا ہے۔یہ گانا اے آر وائی نے سپانسر کیا ہے جس کا میوزک امین عظم نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر قیصر ندیم گڈو ہیں۔یاد رہے کہ عارف بٹ اس سے پہلے بھی کئی سپرہٹ گیت گاچکے ہیں۔اس گیت نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

مزید : کلچر