کشمیریوں سے اظہاریک جہتی لاہور آرٹس کونسل کی تیاریاں مکمل

  کشمیریوں سے اظہاریک جہتی لاہور آرٹس کونسل کی تیاریاں مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے 05فروری کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہاریک جہتی کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔اس موقع پر نمائش، سمینار،ڈرامے، واک، قومی نغموں کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،ان کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی،بھارت کا مقدر شکت و رخت کے سوا کچھ نہیں،کشمیریوں کو انکا حق ضرور ملے گا،انکا عزم،ہمت اور حوصلہ نئی نسل میں منتقل ہو چکا ہے۔05فروری یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر نمائش ”بلڈ ان دی ویلی“ میں عالمی برادری سے عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی اپیل کی جائے گی۔اس کے علاوہ سیمینار ”آزادی کشمیریوں کا حق“میں کشمیریوں کے بھارتی افواج کے خلاف لڑے رہنے پر ان کے عزم کو سلام پیش کیا جائے گا۔

مزید براں ”یوم یکجہتی کشمیر واک“ میں کشمیری بہن بھایؤں کے سا تھ اخلاقی حمایت کا اعادہ کرنے کیساتھ قومی نغموں کا پروگرام،ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو“اور ”تعلیم“ بھی پیش ہونگے۔

کئے جائیں گے۔”یوم یکجہتی کشمیر واک“ میں کشمیری بہن بھایؤں کے سا تھ اپنی اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا،قومی نغموں کا پروگرام،ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو“اور ”تعلیم“ بھی پیش کئے جائیں گے۔الحمرا کی ان تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شرکت کریں گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری و دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔

مزید : کلچر