ٹوکن ٹیکس نادہند ہ 700سے زائد گاڑیوں کے چالان، 200بند

ٹوکن ٹیکس نادہند ہ 700سے زائد گاڑیوں کے چالان، 200بند

  



لاہور(آئی این پی) ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان ہوشیار، محکمہ ایکسائز کی شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی، نان رجسٹرڈ 700سے زائدگاڑیوں کے چالان اور کاغذات ضبط جبکہ دو سال سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ 20سے زائدگاڑیاں بند کردی گئیں۔ لبرٹی گول چکر پربھی ناکہ بندی کی گئی۔ا ی ٹی او عدیل امجد کا کہنا کہ ہے کہ دو سال سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے جبکہ اس سے کم عرصہ اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے چالان کرکے کاغذات ضبط کیے جارہے ہیں شہری بروقت اپنی گاڑیاں اپنے نام کرائیں اور واجبات ادا کریں۔

ہرمنگل اور ہفتے کو شہر میں ناکہ بندی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1