ٹائر خراب کرنے کا سبب بننے والے رو ڈ اسٹڈز ختم کرنے کافیصلہ

  ٹائر خراب کرنے کا سبب بننے والے رو ڈ اسٹڈز ختم کرنے کافیصلہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) گاڑیاں اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے اچھی خبر، حکومت نے گاڑیوں کے ٹائر خراب کرنے کا سبب بننے والے روڈ اسٹڈز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ روڈ اسٹڈز کو ختم کر کے ربڑ کے سپیڈ بریکرزلگائے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شہربھر میں نصب روڈ اسٹیڈز گاڑیوں کے ٹائر خراب کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1