پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

  پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر پوری قوم اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے نریندرمودی حکومت اورظالم بھارتی افواج نے کشمیرمیں مظالم اوردردندگی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب توہندوستان کے اندر سے بھی کشمیر کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

،پاکستا ن کے عوام،تاجر،صعنت کاراپنے کشمیری بھایں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم اپنے کشمیری بہن، بھائی کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اوروہ دن اب زیادہ دورنہیں جب کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1