دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والو ں کو سلام پیش کرتے ہیں

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والو ں کو سلام پیش کرتے ہیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بھلائی میں مصروف اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،اس مقصد کے لئے خدمت میں عظمت ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں، معاشرے کے مخیر حضرات کو انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم نے حق داروں کو حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے سعی کرنی ہے اس سلسلے میں ہمارے سمیت انسانی خدمت کے اداروں کی خدمات قابل تقلید ہیں جن کی سرپرستی کے لئے تمام مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1