پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت،خطے میں امن کاخواہاں ہے،ثوبیہ

  پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت،خطے میں امن کاخواہاں ہے،ثوبیہ

  



لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی قوت ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کوئی ملکی سلامتی پر آنچ آئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے،پاکستان بھارتی وزیراعظم کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں،کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کر سکتی، کشمیر کے معاملہ پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں یک زبان ہیں اور اس مسئلہ پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کی انتہاء پسند پالیسیوں کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام یک زبان ہو چکے ہیں۔

،کشمیری نوجوان نسل کیلئے مودی کا کشمیر پلان ناقابلِ قبول ہے، مقبوضہ کشمیر میں ”سب اچھا ہے“ کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالہ سے بحث بھارت کی ناکامی ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کی جنگ ایک طویل جنگ ہے، بھارت بھی پاکستان پر دراندازی کا الزام نہیں لگا سکتا، کشمیر پر سب سے زیادہ آواز بین الاقوامی سطح پر یورپی اور امریکی پارلیمنٹ سے اٹھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں اور کشمیر پر ایک ہی آواز ہے، پانچ فروری بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1