وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے،مومنہ وحید

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے،مومنہ وحید

  



لاہور(پ ر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے پنجاب کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، وہ بھر پور انداز میں عوام کی ترجمانی کررہے ہیں،ان کیخلاف مہم چلانے والے بری طرح ناکام ہونگے۔

،مسلم لیگ(ن) عثمان بزدار کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی ہے۔جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے تحریک انصاف کا ہر رکن اسمبلی اپنا کردار ادا کرنے کیساتھ ہر سطح پراپنی پارٹی کیلئے کام کررہا ہے، پنجاب میں ترقی کانیا دور شروع ہوچکا ہے۔مومنہ وحید نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیاں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبے شامل ہیں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے لیکن حکومت نے تمام مسائل کو ایک ایک کرکے حل کرنا شروع کیا اور اب ماضی کی نسبت حالات بہت بہتر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1