اہلبیت کی محبت عرش الٰہی سے آیا ہوا تحفہ ہے،اشرفجلالی

اہلبیت کی محبت عرش الٰہی سے آیا ہوا تحفہ ہے،اشرفجلالی

  



لاہور (پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیرِ اہتمام ایوانِ اقبال میں تاریخی ”محبت اہل بیت رضی اللہ عنہم سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا۔ محبت اہل بیتؓ سیمینا رکی صدارت حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے کی جبکہ حضرت پیر سید نوید الحسن مشہدی، حضرت پیر سید حیدر مرتضیٰ شاہ، حضرت پیر محمد اقبال ربانی ہمدمی مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ اہل بیتؓ کی محبت عرشِ الہٰی سے آیا ہواوہ تحفہ ہے جو صرف خوش نصیبوں کو ملتا ہے۔ اہل بیتؓکا بغض خود انسان کو ہی نہیں بلکہ اس کی نسلوں کو بدبودار بنا دیتا ہے۔ یہ ذاتِ رسول ؐ کا کمال ہے کہ آپ سے محبت کرنے والا آپ کی وجہ سے آپ کے اہل بیت رضی اللہ عنہم سے بھی پیار کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1