حکومت کو جہاد کشمیر کا اعلان کرنا چاہیے،مجاہد عبدالرسول

حکومت کو جہاد کشمیر کا اعلان کرنا چاہیے،مجاہد عبدالرسول

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ حکومت وقت کوجہاد کشمیر کااعلان کرنا چاہیے،مسلمانو ں پر جاری کشمیر سمیت تمام ظلم و ستم کی زنجیروں کو تو ڑنے کاسب سے بڑا ہتھیار جہاد کشمیر ہے، کشمیر میں غیر انسانی کر فیو کودو سو دن ہونے والے ہیں اس کے باو جود عالمی ضمیر سو رہاہے۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے مرکز اہلسنت انفٹر ی روڈدھرم پورہ میں سنی تحریک کے زیراہتمام حقو ق کشمیر کنو نشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

 انہو ں نے کہاکہ ادو یا ت،غذااور ضرور یا ت زند گی کی اشیا ء نا پید ہو چکی ہیں،خو ن جما تی سر دی میں بھی بے سہارا اور بے آ سرا کشمیر یو ں کا خیا ل تک نہیں،بھار ت کے غیر انسا نی اورعالمی قواعد و ضوا بط کے خلا ف رو یہ پر بھی تمام امن و امان کی دداعی طا قتیں ردائے غفلت تا نے حما قت خیزنیم خوابی کے خراٹے بھررہی ہیں، بچو ں کی تڑ پ، بو ڑھو ں کی بے بسی، خوا تین کی بے آ بروریزی اور بلکتے مر یضو ں آ ہ پکار سننے والا کو ئی نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل او ر دیگر شر پسند قوا تیں بھار ت کی پست پناہی کررہی ہیں،کشمیر یو ں کے خو ن سے بین القوامی تمام با طل کے ہا تھ رنگے ہو ئے ہیں،پاکستان کے ر یا ستی ادارو ں اور حکومت و قت کو حالا ت کاادرا ق کر نا چاہیے،عالمی برادری سے ضروری اقداما ت کے علا وہ دیگر حکمت عملی کے تقا ضو ں کو پورا کرنے کے بعد جہاد کشمیر کااعلان کرنا چاہیے،،کفر اور کفر کی طا قتیں کے حو صلے پشت کرنے اور دنیا بھر میں مسلمانو ں کے تحفظ اور مسلم وقارکی بحا لی کیلئے جہاد کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1