بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا،وسیم بابو

بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا،وسیم بابو

  



لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سینئر عہدیدار وسیم بابو نے کہا ہے کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کے ساتھ ہے۔بھارت طاقت اور جبر کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور آ ئندہ بھی اس دیرینہ مسئلے کے پر امن حل کے لئے ہر سطح پر ممکن قدم اٹھائے گا۔ کشمیر کا مسئلہ 72 برسوں سے حل طلب ہے۔

اور بھارتی ظلم وتشدد، ہٹ دھرمی اور انتہا پسندی کے باعث آج بھی حل طلب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1