سیف سٹی اتھارٹی کے ایک ہزار خراب کیمرے ٹھیک کر دیے گئے
لاہور(سٹی رپورٹر) پرائیویٹ کمپنی نے سیف سٹی اتھارٹی کے ایک ہزار کیمرے ٹھیک کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے کمپنی کوادائیگی کرنے کے لیے حکومت سے مزید ساڑھے چھ سو ملین کی رقم مانگ لی۔ واضح رہے سیف سٹی اتھارٹی کے 4500 سے زائد کیمرے ناکارہ ہو نے کا انکشاف ہوا تھایاد رہے سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے چین کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ایشیا کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس منصوبے کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور سیکورٹی کی ذمہ داریوں کو یقینی بننا تھا اس منصوبے کو سب سے پہلے لاہور میں شروع کیا گیا، جس کے بعد اسے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا۔