عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،راغب نعیمی

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،راغب نعیمی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔مسئلہ کشمیر کا مظلوم کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل وقت کی ضروت ہے۔5فروری کو ملک بھر میں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس،مساجد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا، جن میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کرائی جا ئیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جامعہ فخرالعلوم کے ناظم اعلیٰ پیر محمدارشد نعیمی،معروف مذہبی سکالر مولانا شفقت علی یوسفی،پروفیسر نصیر احمدنورانی،پروفیسر طیب علی رضوی، مولانا فریاد علی نعیمی و دیگر نے شرکت کی۔

،مولانا نذر فرید القادری،مولانا عامرکمال چشتی،مولانا ظہیر احمدبابر،مولانا عابد علی نعیمی،مفتی بلال احمدسمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیر محمدارشد نعیمی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اپنی آزادی کے حصول کی قیمت اپنے خون سے ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔وطن عزیز کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے حق کوخود ارادیت کے حصول کی جدو جہد کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ نعیمین ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے 5فروری کوبھرپورطریقہ سے یکجہتی کشمیر منانے کاعزم دہریا۔اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اورملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1