مودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام ہے،شفیق رضا

  مودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام ہے،شفیق رضا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ مودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام ہے، پاک بھارت کشیدگی کو ہمیشہ کم کرنے میں پہل پاکستان نے کی جبکہ جنگ کا طبل ہمیشہ بھارت نے بجایا،

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی بدمعاش اور دہشتگرد ر ی دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، جو مقبوضہ وادی کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے، کوئی بھی کشمیری مودی کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گا، مقبوضہ وادی میں ازادی صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا کشمیریوں سے صرف ایمان کا رشتہ ہی نہیں، روح کا رشتہ ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ ہی کبھی بن سکتا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر اجاگر کریں اورکشمیر کی صورت حال پر یو این او کو زیادہ سے زیادہ ای میلز بھیجیں، نہتے کشمیری ڈٹ کر بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری کبھی بھارتی مظالم سے ڈر کر اپنے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1