قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی، 126کنال سرکاری زمین واگزار

قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی، 126کنال سرکاری زمین واگزار

  



لاہور(آئی این پی)مانگامنڈی کے قریب محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی۔لاہور میں مانگامنڈی کے نواحی علاقے مدکے دھاریوال میں ایک سو چھبیس کنال سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے گزشتہ کئی سالوں سے گارمنٹس فیکٹری بنا کر قبضہ کیا ہوا تھا۔ محمد عاطف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ قصور محمد عاطف کے مطابق زمین کی مالیت تقریبا پچاس کروڑ روپے ہے۔ ملزمان نے ریونیو عملے کی ملی بھگت سے پچھلے بیس سالوں سے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا جس کا اینٹی کرپشن آفس قصور میں کیس چل رہا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ملزمان کو گنہگار قرار دے کر بھاری مشینری کے ہمراہ سرکاری اراضی پر قائم فیکٹری کی دیواروں سے لے کر کر تمام شیڈ تھڑے مسمار کردیئے اور تمام رقبہ اپنے قبضہ میں لے لی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1