کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں،عزیز الرحمن چن

کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لاہوریوں کا دل ذوالفقار علی بھٹو کیلئے دھڑکتا ہے۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کو لاہور کے جیالے شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے۔ جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی۔ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعے متنازعہ امور کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست ہونے کی بجائے موجودہ حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1