اسلام نے ہمیشہ تمام انسانوں کے حقوق کا خیال رکھا،اسلم صدیقی

  اسلام نے ہمیشہ تمام انسانوں کے حقوق کا خیال رکھا،اسلم صدیقی

  



لاہور (پ ر)چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ صر ف اسلام نے ہمیشہ تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا،حکومت مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کی طرف قدم بڑھائے، علما و مشائخ مکمل تعاون کریں گے،اسلام کا پیغام عدل مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کیلئے بھی تحفظ، امن کا سائباں فراہم کرتا ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ معاشرے میں مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب مکالمہ کیلئے علما و مشائخ کو مزید جدوجہد کرنی ہو گی، نہ آئین پاکستان کی اسلامی اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق دفعات کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی ان کو تبدیل کر رہا ہے، ملک میں امن و امان کے قیام میں مدارس و مساجد کا کردار بہت اہم ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان علماکونسل دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک مکالمے کے ذریعے مذہبی رواداری،فرقہ وارانہ تشدد اور مختلف مذاہب کے درمیان تصادم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تمام مذاہب کو اپنے اپنے مذہب اور تمام مسالک کو اپنے اپنے مسلک پر رہتے ہوئے دوسرے کے عقیدے،دوسرے کے مذہب اور دوسرے کے مسلک کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان میں اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کسی کی بھی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1