چوہنگ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے،رانا جاوید عمر

  چوہنگ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے،رانا جاوید عمر

  



چوہنگ(نامہ نگار) چوہنگ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری،سرپرست میاں ہمایوں خالد،جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی اور ایگزیکٹو ممبر رشید مغل نے نو منتخب صدر PTI علامہ اقبال ٹاؤن و ٹکٹ ہولڈر PP171 رانا جاوید عمر کو مبارکباد پیش۔عہدیداران پریس کلب چوہنگ نے رانا جاوید عمر کو علاقائی مسائل پر بریفنگ دی اور یونین کونسل چوہنگ و ازمیر ٹاؤن میں مسائل کی نشاندہی کی اور عوامی مشکلات کو جلدی حل کروانے کی سفارش کی۔ رانا جاوید عمر نے عہدیداران کو یقین دلایا کہ جلد از جلد مسائل کو حل کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ اس مو قع پر رانا جاوید عمر کے بھائی رانا ساجد عمر اور رانا خالد عمر بھی موجود تھے ان کو بھی مبارکباد پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1