امریکہ کا پاکستان کو محفوظ ملک قراردینا خوش آئند ہے،فائزہ نقوی
لاہور (سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے برطانیہ کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی پاکستان کو سفر کے لیے محفوظ ملک قرار دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی محنتوں، قربانیوں، شہادتوں اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کیا گیا۔دہشت گردی ایک ناسور ہے جو طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے دنیا میں پھیلایا گیا۔لیکن پاکستان میں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے سیکورٹی ایجنسیوں نے اسے ختم کیا اور آج شہدا کے خون کی تاثیر کے باعث امن قائم ہوا ہے تو عالمی برادری کا رخ پاکستان کی طرف ہو رہا ہے،جو کہ قابل ستائش اقدام ہے۔
اور شہدا کے خون کا اثر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کیلئے محفوظ ملک ہے، پاکستانی پرامن قوم اور عالمی برادری کے ساتھ موجود ہیں۔ انشااللہ،پاکستانیوں کے مہنگائی بے روزگاری کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ برطانیہ کے بعد امریکہ کی طرف سے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دینے کی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔کیونکہ پاکستان پرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق بھی محفوظ ہیں اور اس طرح ایک پرامن فضا بھی موجود ہے۔