یکجہتی کشمیرکانفرنس آج ہو گی

  یکجہتی کشمیرکانفرنس آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)13 جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے ترجمان مولانا محمدمنسوب رحیمی نے بتایاہے کہ سالانہ آل پارٹیزقومی یکجہتی کشمیرکانفرنس آج ساڑھے گیارہ بجے دن ایونِ مشائخ 10شالیمارروڈ لاہورمیں پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری امیرعالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں ہوگی۔

جبکہ مہمان خصوصی مولاناپیرسلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف ہونگے کانفرنس میں ملک بھرکی مقتدردینی،سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین ونمائندہ حضرات شرکت وخطاب کرینگے۔نیزکشمیراے پی سی میں تمام دینی وسیاسی جماعتیں 5فروری کوملک گیروعالمگیرسطح پرمنائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر بھرپوراندازسے منانے کے حوالہ سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کرینگی۔