لیگی ارکان تنقید چھوڑ کر نوازشریف کی صحت پر توجو دیں،میاں فیصل

    لیگی ارکان تنقید چھوڑ کر نوازشریف کی صحت پر توجو دیں،میاں فیصل

  



لاہور (سٹی رپورٹر)امیدوار برائے چیئرمین ڈی پلازہ رنگ محل چوک میاں فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کی بجائے نواز شریف کے علاج کی طرف توجہ دیں تاکہ وہ صحت مند ہو کر پاکستان میں اپنی باقی سزا کو پورا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گریڈ 20کے افسروں کے ذریعے کھربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ لیگی دور میں ہوتی رہی۔

 الحمد للہ بزدار حکومت کے خلاف ایسا کوئی سکینڈل نہیں ہے۔ گزشتہ لیگی دور میں شہباز شریف نے اپنی ذاتی رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دے کر اپنی بیویوں، دامادوں، بہوں اور باقی خاندان کو نوازا۔ ان غیر قانونی کیمپ آفسز میں 6500 پولیس اہلکار اور سینکڑوں سرکاری ملازمین میاں برادران اور ان کے خاندان کی خدمت اور غلامی کے لیے تعینات تھے مگرتحریکِ انصاف نے یہ روش ختم کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1