بجٹ کے بعد صرفچند لوگ وزیر اعظم کے پاس رہ جائینگے،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ”تحریک مہنگائی و تحریک بحران“ کا نام دے دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہاشبیر زیدی کے بعد مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی لمبی چھٹی پر جانے کی تیاری کررہے ہیں۔بجٹ کے بعد عمران خان کے ساتھ صرف مراد سعید،زرتاج گل اور پرویز خٹک ہی رہ جائیں گے۔فواد چوہدری،فردوس عاشق اور شیخ رشید جلد عمران خان ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔2018کے الیکشن سے قبل جس طرح ٹرک بھر بھر کے پی ٹی آئی میں لوگ شامل کیے گئے۔بجٹ کے بعد یہی ٹرک دوبارہ فصلی بٹیروں کا سامان اٹھانے آئیں گے۔
جنوبی پنجاب محاذ کا نعرہ لگانے والے آج جنوبی پنجاب صوبے کو بھول گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاجنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کرنے والے چینی بحران پیداکرکے اگلے الیکشن کا پیسہ اکٹھاکررہے ہیں۔عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف اعلانات تک محدود رکھا ہے۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے ہردورے پر اپنے لیڈر کی طرح جھوٹے وعدے کرکے آجاتے ہیں۔جنوبی پنجاب کی بچیوں کا وظیفہ بندکرنے والا شخص ان کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے۔شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کی سکول جانے والی بچیوں کا ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا۔عثمان بزدار نے جاری شدہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی بجائے پہلا ان بچیوں کا وظیفہ بند کرنا اپنا فرض سمجھا۔جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ عثمان بزدار نے جو سلوک رواں رکھا آئندہ الیکشن میں ایم پی اے بھی نہیں بن سکتے