ماتحت ملازمین کو عزت دینا بہترین عمل ہے،نثار احمد بھٹی

ماتحت ملازمین کو عزت دینا بہترین عمل ہے،نثار احمد بھٹی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ہمیشہ اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ شفقت سے پیش آنا میرا وطیرہ ہے۔ چھوٹے ملازمین کو عزت دینا اور ان سے پیار سے کام لینا ایک بہترین عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر نثار احمد بھٹی نے اپنی پروموشن کے موقع پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام مافیا خان سوشل ویلفیئر آفیسر پراجیکٹ نمبر 9 گلبر لاہور نے کیا تھا۔ اس موقع پر اعجاز محمود ملک، امجد علی راجپوت، معین خان، میاں ثاقب حسین سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1