حضور پاکؐ کے موئے مبارک کی زیارت کل کرائی جائیگی

      حضور پاکؐ کے موئے مبارک کی زیارت کل کرائی جائیگی

  



لاہور (پ ر) ملک کی معروف روحانی شخصیت حضرت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور حضور اکرم ﷺ کے ساتھ عشق و محبت اور اطاعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزالکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حضور اکرم ؐ کے موئے مبارک کی زیارت کرانے کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اسے حتمی شکل دے دی ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ کی زیرسرپرستی اورالکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام 4کل ”لی گرینڈ شیلے ایونٹ کمپلیکس“ 14-A-1 مین پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں صبح 10بجے سے نمازظہر تک خواتین اور بعد نماز ظہر سے نماز مغرب تک مرد حضرات کو حضور پاکؐ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی اور بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی خصوصی خطاب کرتے ہوئے دعا کرائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1