تحفظ ختم نبوت مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیزالرحمن

تحفظ ختم نبوت مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیزالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہؐ سے محبت کی نشانی ہے۔

کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کے لیے مرکز کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں