بلاول کو عمران خان پر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے بلاو ل کو شرم آ نی چاہیے، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے دوراقتدارمیں سندھی عوام کی کوئی مرادپوری ہوئی نہ آئندہ پوری ہو تی نظر آر ہی ہے، پیپلز پار ٹی اورآصف علی زرداری نے زراورزور سے سندھ کویرغمال بنایاہوا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ جب تک بھٹو زندہ ہے اس وقت تک سندھی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم اورانہیں موت کے گھاٹ اتاراجاتا رہے گا،سندھ کا عام آدمی اپنے وسائل پرڈاکے مارنے والے علی بابااورچالیس چوروں کے ٹولے سے نجات چاہتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں جمہوریت کے نام پرجمہور سے بدترین انتقام لیا۔قائم علی شاہ ہویامرادعلی شاہ انہیں عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔