طلبہ و طالبات کو ہنر سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی ورکشاپ

  طلبہ و طالبات کو ہنر سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی ورکشاپ

  



لاہور(پ۔ر)ارینہ ملٹی میڈیا اور پی سی ایف کے زیر اہتمام سکل سیٹ 2020کاانعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء و طالبات میں سکلز کی آگاہی کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ اپنی زندگی میں ان سکلز کو حاصل کے برسر روزگار آسکیں سکل سیٹ 2020 تین حصوں پر مشتمل تھا پہلا حصہ ہارڈ سکلز پر مشتمل تھا جس میں ارینہ ملٹی میڈیا کے ٹرینرز نے ایڈوانس سکلز پر گفتگو کی جس میں شازونہ خرم،عابد ایوب، ضیاء فاروقی،بلال مصطفیٰ نے طلباء کو اپنے تجربے سے مستفید کیاسید ثاقب بخاری نے بطور ماڈریٹر فرائض سر انجام دیے دوسرے حصے میں زندگی گزارنے کی سکلز یعنی لائف سکلزجس میں جبران بشیر، رانا عدیل ممتاز، صدف عثمان، علی عباس، محمد جعفری اور سیدہ عصمت زہرا نے لائف سکلز پر گفتگو کی۔

اور طلباء کو مستفید کیا جس میں شہزادروشن گیلانی نے ماڈریٹر کے فرائض سر انجام دیے تیسر ے حصے میں نوجوان مصنفین کو ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ پانے والوں میں آغا جرار، آغر ندیم سحر، عبدالسلام چوہدری، فلک زاہد، شانیہ چوہدری، تحریم امان اللہ، قرۃ العین خالد، فیصل مشتاق، مہوش احسن، سعد اللہ جان، صباحت رفیق چیمہ، کبریٰ نوید، انعم کنول، راشد خلیل، مسکان احزم، ربیہ امجد، کنول خان، سمرین زاہد، سدرہ امبرین یونس، مسرت ناز شامل تھی ایوارڈ سرمنی میں ڈاکٹر فخر عباس، غیاث بابر، خالد ارشاد صوفی، زاہد عباس نقوی اور ندیم سرور جنجوعہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1