رینجرز کی جانب سے پارکر اسپرنگ فیسٹیول 2020ء کا انعقاد

رینجرز کی جانب سے پارکر اسپرنگ فیسٹیول 2020ء کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے اندرونِ سندھ نگر پارکر میں سول انتظامیہ، تھر فانڈیشن، تھر ڈیپ اورعلاقائی میڈیکل این جی اوز کے تعاون سے چھ روزہ پارکر سپرنگ فسٹیول 2020 " پاکستان میری جان۔ تھر میر ی شان " کے دوسرے دن گوٹھ دوبھر میں صحت کے بارے میں آگاہی اور علاج کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک، چیسٹ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، جنرل فزیشن،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز علاقے کے لوگوں کومفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔جس میں آج 1450سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااور ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز میں 300سے زائد مریضو ں کا مختلف ٹیسٹ کیئے گئے اس کے علاوہ 10سے زائد سیشنز میں خواتین اور بچوں میں صحت اور خوراک کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز(سندھ) کے جانب سے مستحقین میں آٹے کے 80 بیگ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اہل ِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر